آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 31 روپے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 152 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 565 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔