ملک بھر میں عید سے قبل سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 20 ہزار 833 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے تک آ گیا ہے۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 243 ڈالر سستا ہوکر 4767 ڈالر پر آ گیا ہے۔