خیبر کے علاقے ایندرہ اکاخیل میں مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

 

 مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب علاقہ مکین بازار سے افطار کا سامان لے کر ایک گاڑی میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ اچانک مارٹر گولہ گاڑی پر آ گرا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں قبیلہ اکاخیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز آفریدی، منتظر آفریدی اور خواجہ آمین شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔