آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد بڑھ کر 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 79 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
