اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش ظاہر کی۔

 

سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے، اور ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے:  افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی ہتھیار خطے کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ قرار

 

عاصم افتخار نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان زمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں اور افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر بھی تشویش ظاہر کی۔