ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
گمنام خاتون کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف Home / سیاست,عوام کی آواز /

گمنام خاتون کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپر ایڈمن - 29/09/2025 194
گمنام خاتون کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا جعلی ٹولہ نیویارک کی گلیوں میں ملک کی عزت نیلام کرتا پھر رہا ہے، جس کے ساتھ ایک گمنام خاتون کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے سنگین سوالیہ نشان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نہ خواجہ آصف اس خاتون کو پہچانتے ہیں اور نہ ہی دفترِ خارجہ کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں۔ بیرسٹر سیف کے مطابق اتنے اہم اجلاسوں میں ایک گمنام خاتون کی موجودگی نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

 

ڈاکٹر سیف نے الزام لگایا کہ یہی خاتون فارم 47 کے جعلی ٹولے کے ساتھ طیارے میں بھی موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف جب ایک غیر جانبدار اینکر کے سامنے آئے تو منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے اور آئینہ دکھانے پر بدحواس نظر آئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے سہارے عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، لیکن عوام ان حربوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے پورے ملک کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

تازہ ترین