جرائم

چارسدہ: خودکشی نہیں قتل؛ شوہر نے بیوی کو کیوں مار ڈالا؟

25 جنوری کو نوشاد ولد ایاز نور ساکن تنگی نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کر لی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیمان ظفر نے انکوائری کے احکامات جاری کئے۔

دوسری شادی کی خاطر اپنی پہلی بیوی کو قتل کر کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے والا چالاک ملزم پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں ناکام، قاتل شوہر قانون کے شکنجے میں آ ہی گیا۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل، 25 جنوری کو، نوشاد ولد ایاز نور ساکن تنگی نے تھانہ نستہ میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کر لی ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیمان ظفر نے انکوائری کے احکامات جاری کئے۔

تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر سے پردہ اٹھا دیا۔ تحقیقات کے دوران شواہد اور گواہوں کے بیانات سے ثابت ہوا کہ یہ واقعہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔ بعدازاں پولیس نے ملزم نوشاد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میں نوجوان جوڑا غیرت کے نام پر قتل

ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم دوسری شادی کا خواہشمند تھا تاہم پہلی بیوی اس پر راضی نہیں تھی جس پر ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے مزید کارروائی کے لیے کیس عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ نستہ ہی کی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کے میں ملوث دو ملزمان کے قبضہ سے ایک پستول اور ایک بندوق برآمد کر کے دونوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button