جرائم

چارسدہ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین پر پولیس اہلکار کی تشدد، ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں منگل کے روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصولی کے دوران پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابڑہ ہائی سکول چارسدہ میں خواتین بے انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصولی کے جمع ہوئی ہیں جبکہ پولیس اہلکار خواتین کو پچھے دھیکل کر ان کو ڈنڈے مار رہا ہے۔

دوسری جانب واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے محکمانہ کارروائی کے لیے ڈی پی او چارسدہ کو احکامات جاری کردئے اور وائرل ویڈیو میں خواتین پر تشدد کرنے والے کانسٹیبل آیاز اور کانسٹیبل محمد زادہ کو فوری طور پر معطل کردیا۔

ریجنل پولیس آفیسر مردان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پولیس انسانی حقوق کے محافظ ہیں اور کسی کو بھی غیرانسانی سلوک کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چیئر پرسن بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام وفاقی وزیر شازیہ مری نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت نے بے نظیر کفالت وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، مالی سال 23-2022ء کی چوتھی سہ ماہی قسط کے 9 ہزار روپے پیر سے تقسیم ہونا شروع ہوں گے۔

شازیہ مری نے کہا تھا کہ 90 لاکھ مستحقین کو یہ وظیفہ جاری کیا جائے گا، عوام کے سہولت کے لیے ان وظائف کی ادائیگی ملک بھر میں خصوصی طور پر قائم کردہ 1559 کیمپ سائٹس سے کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button