خیبر پختونخوا

دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

محکمہ آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا نے بالی وڈ کے ممتاز اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں تاریخی آبائی گھروں کو خریداری کے بعد سرکاری تحویل میں لے لیا۔

محکمہ آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو محفوظ کر کے تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کر کے سیاحت کو فروغ دے گی۔

دونوں گھروں کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دی تھی اور دونوں کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

محکمہ آثارِ قدیمہ اس سائٹ کو آثارِ قدیمہ ایکٹ کے تحت محفوظ آثار قرار دے گی تا کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رہے اور ثقافتی سیاحت کو فروغ مل سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button