قومی

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی کرونا ویکسین باقاعدہ متعارف

چین کے تعاون سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ باقاعدہ متعارف کرادی گئی۔

پاک ویک کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر سمیت چینی سفیر بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی ’کین سائنو‘ کے تعاون سے پاکستان میں تیار ہونے والی ’پاک ویک‘  کی پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔

تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ’ اپنا سسٹم  بہتر کرنے کاہر چیلنج میں موقع ملتا ہے،چین سے ہماری گہری دوستی ہے،کرونا کی صورت حال میں بھی چین نے دوستی کا حق ادا کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’آئندہ چند سالوں میں ویکسین کی مکمل تیاری پاکستان میں ہی ہوگی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے عروج کا وقت آچکا ہے،اس حوالے سے ایک نیا قانون منظور ہونے کے مراحل سے گزر رہا ہے‘۔

اس موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ’قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں، این سی اوسی صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے‘۔

اُن کا کہناتھا کہ ’کرونا کے بعد ہسپتالوں میں فوری بہتری لانے کے اقدامات کیے، پہلی لہر کی نسبت تیسری ہوا میں زیادہ مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے، ہنگامی حالات میں این سی او سی نے بہت اچھا کام کیا‘۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button