خیبر پختونخوا

مردان میں مستورات تنازعہ پر میاں بیوی بیٹے کمسن بیٹے سمیت قتل

مردان میں مستورات کے تنازعہ پر میاں بیوی کو بچے سمیت قتل کردیا گیا۔ تھانہ جبر پولیس کے مطابق ملزمان گران،دولت خان پسران افضل جان ساکنان اوچ دیر نے منگل اور بدھ کے درمیانی شب فرمانی گل کےگھرمیں داخل ہوکررشتہ کےتنازعہ پر فرمانی گل ولد فریدگل کو فائرنگ کرکے جبکہ مسماة طاہرہ زوجہ فرمانی گل اوران کے کمسن بیٹے حسنین ساکنان نیو فاطمہ مردان کوتیزدارآلےسےقتل کردیا۔

مقتولین کی جواں سال بیٹی مسماة ھاجرہ کوقاتلوں نے واردات کے بعد اغوا کرلیا۔ پولیس تھانہ جبر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button