خیبر پختونخوا

ڈی ایچ کیو تیمرگرہ کے تمام او پی ڈیز 68 دنوں کے بعد کھول دیئے گئے

لوئردیر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے تمام جنرل او پی ڈیز 68دن بند ہونے کے بعد دوبارہ مریضوں کے معائنے کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ پہلے دن چلڈرن ، گائنی ، سرجیکل اور میڈیکل او پی ڈیز میں مریضوں کا غیر معمولی رش رہا۔

کورونا وباء کے باعث تمام ہسپتالوں کے جنرل او پی ڈیز بند کر دیئے گئے تھے تاہم 68روز کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے تحت ہسپتال کے مذکورہ تمام جنرل او پی ڈیز کھولنے کی احکامات جاری کرتے ہوئے منگل کے روز سے جنرل او پی ڈیز میں مریضوں کے معائنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے ڈی ایم ایسز ڈاکٹر سلیم الرحمن ، ڈاکٹر شیراز احمد اور ڈاکٹر ضیاء الرحمن کے ہمراہ مذکورہ جنرل او پی ڈیز کا معائنہ کیا اور مریضوں کے معائنے کیلئے کئے گئے ایس اوپیز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال کے تمام جنرل او پی ڈیز کو باقاعدہ کھول دیئے گئے ہیں ، تاکہ مریضوں کا فوری اور بہتر علاج معالجہ ہو سکے۔ انہوں نے مریضوں اور عوام سے اپیل کی کہ ہسپتال کو آنے کیلئے ماسک پہننے اور دیگر ضروری ہدایات عمل کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button