لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں ہفتے اور اتوار کو تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیتات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رواں ہفتے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ ہفتہ /اتوار کو تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہواوں کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

مراسلے میں درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر عوام کو دن کے اوقات میں تیز دھوپ بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button