لائف سٹائل

خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری کا عمل شروع

 

خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا۔ صوبہ بھر میں گندم کی خریداری کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے پشاور، سوات، دیر، چترال سمیت 22 اضلاع میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام گوداموں کی صفائی کرنے کے بعد سپرے کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار گوداموں کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی کیمراز لگائے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی فوڈ ڈپارٹمنٹ اور سیکرٹری آفس سے کی جا رہی ہے۔

گندم کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ایپ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدا جائے گا۔ گندم مقامی کاشتکاروں سے 39 سو روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے خریدا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button