تعلیم

گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر کے طلباء کی احتجاج کی دھمکی

ضلع خیبر باڑہ میں قائم واحد گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر میں صرف ایک ہی بی ایس پروگرام ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر کے طلباء یونین کے صدر شاہ سعود آفریدی اور دیگر طلباء نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر صرف کمپیوٹر سائنس میں میں بی ایس ہوتا ہے اور دیگر مختلف اہم فیکلٹیز نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر سال ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ سے سینکڑوں طلباء اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کالج میں ہاسٹل کی غرض سے عمارت پر کام جاری ہے لہذا اس کو بی ایس پروگرام کے لئے مختص کر کے کالج میں مزید فیکلٹیز کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی و ممبر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر درخواست دی ہے جس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے باڑہ کے ہزاروں طلباء احتجاج کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ باڑہ میں 80 فیصد سے زائد طلباء مالی مشکلات کے شکار ہیں جو پشاور و دیگر اضلاع میں تعلیم حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے لہذا اس کالج میں بی ایس کلاسز شروع کیے جائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button