خیبر پختونخوا

بنوں میں رواں سال پولیو وائرس کا پہلا کیس، صوبے میں تعداد 20 ہو گئی

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ کے 5 اضلاع میں تعداد 20 جبکہ ملک بھرکے 23 اضلاع میں تعداد 48 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع بنوں میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جہاں یونین کونسل ماما خیل میں 12 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد20 ہوگئی ہے۔

صوبہ کے دیگر جنوبی اضلاع لکی مروت میں سب سے زیادہ 12 ‘ ٹانک میں4 ‘کرک میں 2 ‘قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک کیس شامل ہے۔

اسی طرح رواں سال کے دوران صوبہ سندھ کے10 اضلاع خیرپور’ نوشہرو فیروز’ گھوٹکی’ شکارپور’ کشمور’ قمبر’ ٹنڈواللہ یار ‘بدین’ سجاول اور جیکب آباد میں 17 ‘ صوبہ بلوچستان کے 7 اضلاع جل مگسی’ ژوب’ صحبت پور’ سبی’ پشین’ نصیرآباد اور جعفرآباد می ں10 جبکہ صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ یکم مئی کو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 44 ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button