قومی

قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کر گئے

انی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم اسلم جناح گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ اسلم جناح کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر مسجد حبیبہ انڈہ موڑ پر ادا کی گئی۔

مرحوم محمد اسلم جناح کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی میں شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد اسلم جناح نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ غربت اور کسمپرسی کی حالت میں گزارا، نو دس برس قبل صوبائی حکومت نے سالانہ الاؤنس کے علاوہ انہیں گھر، گاڑی اور ڈرائیور بھی فراہم کیا جبکہ ان کے علاج معالجے پر اٹھنے والے اخراجات بھی صوبائی حکومت ہی برداشت کرتی رہی۔

یہ بھی واضح رہے کہ محمد اسلم جناح کا بابائے قوم محمد علی جناح سے رشتے کی تصدیق نہ ہو سکی تاہم 2009 میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق وہ بابائے قوم کے انکل نتھو پونجا کے پسرگان میں سے ہیں۔

خیال رہے کہ قائداعظم کی اولاد کراچی، کلکتہ اور ممبئی میں رہائش پذیر ہے تاہم ممبئی میں مقیم ان کی بیٹی دینا واڈیہ سے ان کے نواسے ہی ہیں جن کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں باقی کے راشتہ داروں کے بارے میں بہرحال ایک تنازعہ ضرور پایا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button