فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

ضلع خیبر میں کورونا کے دو مریض جاں بحق

قبائلی ضلع خیبر میں کورونا وائرس سے مزید دو اموات سامنے آئی ہیں، ضلع کے انتظامی سربراہ نے جس کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق لنڈی کوتل میں کورونا مرض میں مبتلاء دو مریض جاں بحق، ایک مریض کا تعلق علاقہ میری خیل جبکہ دوسرے کا تعلق زرگران سے ہے۔

ڈی سی خیبر کی جانب سے جاری بیان کے مطابقق  دونوں مریض پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک سکول ٹیچر بھی شامل ہے، ایک ہفتہ کے دوران کورونا سے چار مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 6 اپریل تک خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 213 کسیز سامنے آئے جس کے ساتھ صوبے کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی تھی جب کہ کل اموات بھی 203 تک پہنچ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button