انٹرٹینمنٹقومی

حریم شاہ کا دبنگ ٹویٹ ، عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حریم شاہ نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ خان صاحب نے پھر سے عوام کو گھروں سے نکل کر کشمیر کیلئے کھڑا ہونے کا اشارہ دے دیا۔۔ خان صاحب عوام تو پہلے سے ہی گھروں سے نکل کر آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہے۔ا

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سیاسی بیانات تیز کردیئے ہیں اور اپنے حالیہ بیان میں وزیراعظم عمران خان اس بیان پر طنز کیا ہے کہ پاکستانی عوام پانچ فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے گھروں سے نکل کر  احتجاج کریں۔

حریم شاہ نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ خان صاحب نے پھر سے عوام کو گھروں سے نکل کر کشمیر کیلئے کھڑا ہونے کا اشارہ دے دیا۔۔ خان صاحب عوام تو پہلے سے ہی گھروں سے نکل کر آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ پہلے گندم سستی ایکسپورٹ کر دی اب زیادہ قیمت پر باہر سے خرید کر پاکستان میں ذخیرہ کرلی جائےگی، اورجب تین چار ماہ میں پاکستان میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی تو ہم  پہلے ہی  یہاں ڈھیرلگا لیا ہوگا لہٰذا کسان سے اونے پونے داموں میں گندم خرید لی جائے گی اور پھر ایکسپورٹ کرکہ دہاڑی لگائی جائے گی۔

https://twitter.com/Hareemshah33/status/1221005970136059905

پہلے گندم سستی ایکسپورٹ کر دی اب زیادہ قیمت پر باہر سے خرید کر پاکستان میں ذخیرہ کر لی جائےگی،
اورجب تین چار ماہ میں پاکستان میں گندم کی کٹائی شروع ہوگی توہم پہلےہی یہاں ڈھیرلگالیاہوگالہٰذا کسان سےاونےپونے داموں میں گندم خرید لی جائے گی اور پھر ایکسپورٹ کرکہ دہاڑی لگائی جائے گی

اس سے قبل حریم شاہ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے متعلق پی ٹی آئی سپورٹرز کے ردعمل پر بھی طنز کیا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی ٹک ٹاک اسٹار نے ن لیگ سے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سے ان کے ٹویٹس میں اپوزیشن رہنماؤں جیسا اظہار رائے  دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے الگ ہوتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ’میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں!‘انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button