انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکارہ پامیلا انڈرسن نے خفیہ طور پر پانچویں شادی رچالی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان 30 سال سے دوستی چلی آ رہی ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنی پانچویں شادی مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے خفیہ طور پر کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان 30 سال سے دوستی چلی آ رہی ہے۔

دونوں نے یہ شادی امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں بدھ کے روز کی ہے۔

جان پیٹر کی پامیلا اینڈریسن سے اپنی محبت کا اظہار 1980 میں پہلی ملاقات کے بعد ہی کیا تھا اور باقاعدہ شادی کی پیشکش کی تھی۔

ہالی وڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جان پیٹر سے جنتی محبت کرتی ہوں اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔

کینیڈا میں پیدا ہونے والی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی عمر اس وقت 52 سال ہے جب کہ ان کے موجودہ شوہر جان پیٹر کی عمر 74 برس ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی چوتھی شادی 2004 میں ختم ہوئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن سے دو مرتبہ شادی کی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button