قبائلی اضلاع

کرم، طوفانی بادوباران اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی

کرم، پاراچنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی باد و باران اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی مکانات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق پاراچنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری اور طوفانی باد و باران کے باعث کھڑی فصلیں تباہ جبکہ بجلی کا نظام درھم برھم ہو گیا ہے۔

بارانی ندی نالوں میں تعیانی کے باعث ایئرپورٹ کالونی اور دیگر مقامات پر مکانات زیر آب آ گئے، لوگوں نے امدادی ٹیمیں طلب کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور کئی مقامات پر سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا، تاحال کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button