جرائم

مردان میں خاتون سمیت دو افراد قتل

 

مردان کے علاقے محبت آباد میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق محبت آباد میں گھر کے اندر فائرنگ ہوئی ہے جس سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اور مرد کو ایک ساتھ دیکھ کر گھرکے افراد نے فائرنگ کی۔

لاشوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button