قومی

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button