خیبر پختونخوا

چارسدہ، 1 مرلہ زمین پر رشتہ داروں نے ایک دوسرے کو خون میں نہلا دیا

چارسدہ، ایک مرلہ زمین پر رشتہ داروں نے ایک دوسرے کو خون میں نہلا دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق چارسدہ کے علاقہ حسین آباد میں افطاری کے دوران ایک مرلہ زمین کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے،

ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button