قبائلی اضلاع

باجوڑ، اقوامِ ماندل نے مقامی اراکین اسمبلی کے گھر کے سامنے ڈیرے ڈال دیئے

باجوڑ، اقوام ماندل نے بنیادی حقوق کیلئے ایم این اے ہاس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل سلارزءی علاقہ ماندل کے عوام نے اپنے علاقے کے بنیادی حقوق کیلئے اسی حلقے سے منتخب ایم این اے گلداد خان اور ایم پی اے انجنیئر اجمل خان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

اس دوران میں باجوڑ پشاور شاہراہ کئی گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم اور دھرنا شرکا کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے، انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ملتوی کر دیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ماندل کی بجلی ایک ہفتے کے اندر اندر بحال کی جائے، ماندل کے سکولوں میں ایک ہفتے کے اندر اندر سٹاف مکمل کیا جائے، تنگی شاہ اور مانوگے روڈز تین مہینوں کے اندر اندر پختہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماندل پل پر تین مہینوں کے اندر اندر کام شروع کیا جائے ورنہ بصورت دیگر ہم دوبارہ دھرنا شروع کر دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button