خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے آٹھ حساس اضلاع میں کورونا کی ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی جو تمام صوبوں میں تقسیم کی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کے خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن کے لئے تیاریاں مکمل کر کی گئی ہیں اور صوبے میں  280  ڈسٹری بیوشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ویکسین کے لئے تمام اضلاع میں سنٹرز ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں صوبے کے 80 ہزار طبی عملے کی ویکسینیشن کی جائیگی جس کیلئے صوبہ بھر میں 2482 افراد کو تربیت دی گئی ہے جبکہ ویکسینیشن کی افتتاح وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کرینگے۔

تیمورسیلم جگھڑا کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ رہی اور ہم پہلے دو ہفتوں میں ان اضلاع پر فوکس کرینگے جہاں ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہوں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button