قبائلی اضلاع

ضم اضلاع کے طلباء کا گورنر ہاوس پنجاب کے سامنے احتجاجی کیمپ

عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان کے رہنما تاج وزیر نے کہا ہے کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ضم اضلاع کے طالبعلوں نے نشستوں کی بحالی کیلئے گورنر ہاوس کے سامنے کیمپ لگایا ہوا ہے اور مطالبہ کررہے ہیں کہ انضمام کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ جامعات میں انکے لئے مخصوص کوٹہ بحال رکھا جائیگا لیکن اب وہ ختم کردیا گیا ہے۔

تاج وزیر کا کہنا تھا کہ عوام اور بالخصوص طلبہ و طالبات کو انضمام سے بدظن کرنے کی سازش رچائی جارہی ہے۔ یونیورسٹیوں میں ضم اضلاع کے طلبہ و طالبات کیلئے مخصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا تھا کیونکہ پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے اپنے علاقوں میں یونیورسٹیاں اور کالجز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ضم اضلاع کے عوام پہلے ہی متاثر ہوچکے ہیں اور انہیں مزیر خراب ہونے سے بچایا جائے۔صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گورنر اور وزیر اعلی فی الفور اس معاملہ میں مداخلت کرکے طلباء کو ذہنی اور جسمانی پریشانی سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نام اور بے حس حکومت کی وجہ سے ہمارا قیمتی اثاثہ یعنی نوجوان سڑکوں پر احتجاج کرنے میں مصروف ہیں جس ان کی تعلیمی سرگرمیوں سمیت توانائی بھی ضائع ہورہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button