خیبر پختونخوا

”فرانسیسی سفارتخانہ بند، ہر قسم تعلقات و کاروبار کا بائیکاٹ کیا جائے”

نوشہرہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اصحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کے خلاف جماعت اسلامی نوشہرہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور حکومت سے فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

جماعت اسلامی نوشہرہ کے زیر اہتمام نکالی گئی تحفظ ناموس رسالت ریلی کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے نائب قیم مولانا ہدایت اللہ، امیر جماعت اسلامی رافت اللہ، ڈاکٹر عطا اللہ اعوان اور افتخار خان نے کی، متنازعہ خاکوں کے اعلان اشاعت اور فرانسیسی صدر کے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس قبیح حرکت کی حوصلہ افزائی کے خلاف جماعت اسلامی نوشہرہ کے مرکزی دفتر سے نوشہرہ کچہری چوک تک مارچ ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور فرانسیسی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاکستان حکمرانوں سے یہ مطالبہ کیا کہ پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ بند کیا جائے اور فرانس کے ساتھ ہر قسم تعلقات اور کاروبار کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کے بعد ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور ان پر مسلط حکمرانوں کا امتحان ہے، عالم مدینہ حضرتِ امام مالک علیہ الرحمہ نے فرمایا تھا جو امت اپنے نبی کی ناموس کی حفاظت نہیں کر سکتی اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں اور مسلمان حکمرانوں کی عالم کفر سے مرعوبیت اور شکست خوردہ سوچ ہی وہ بنیادی کمزوری ہے جس کے باعث کبھی تو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان کیا جاتا ہے اور کبھی قرآن کریم کی بے حرمتی جو کہ دنیا کے امن کو سبوتاز کرنے کی سازش ہے۔

مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر سطح پر ہر ممکن احتجاج ریکارڈ کروائیں اور بالخصوص مسلمانان پاکستان سے اپیل ہے کہ ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کل بروز حشر اپنے نبیؐ سے شفاعت کے طلب گار بن سکیں۔

جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیر رافت اللہ نے کہا کہ اس طرح کی گستاخانہ حرکات سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ہم متعلقہ حکام پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حضور پاک ﷺ کی ناموس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو حضورﷺ کی شان میں گستاخی  کرنے والوں کیخلاف جہاد کرنا فرض ہوتا ہے، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button