قبائلی اضلاع

قبائلی ضلع باجوڑ میں دوسرا ریسکیو سٹیشن قائم

ریسکیو 1122 باجوڑ کی نگرانی میں باجوڑ میں دوسرا ریسکیو سٹیشن قائم، نئے قائم شدہ سٹیشن 1122 ناواگئی سے باقاعدہ طور پر ریسکیو سروس شروع کر دی گئی ہے۔

امجد خان ڈسٹرکٹ انچارچ ریسکیو 1122 باجوڑ کی ہدایات پر سٹیشن ہاوس انچارچ حیدر حیات نے آج نئے سٹیشن میں ایمرجنسی ویکلز اور مختلف ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے میڈیسن اور دوسرے آلات کا تفصیلی جائزہ لیا اور نوجوان کو ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار رہنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بروقت اور بہترین ریسکیو سروس فراہم کر سکیں۔

ڈسٹرکٹ انچارچ امجد خان کے مطابق نئے سٹیشن کے قیام سے باجوڑ میں ریسکیو سروس کو مزید تقویت ملے گی جس سے تحصیل ناواگی میں تقریباً 30 چھوٹے، بڑے گاؤں مستفید ہوں گے جن کیلئے دو ایمبولینس، فائر وہیکل اور 45 اہلکار فراہم کئے گئے ہیں، ان میں شفٹ انچارچ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، لیڈ فائر ریسکیور، فائر فایٹر، ڈرٹ ریسکیور، سیکیورٹی گارڈ اور غوطہ خور شامل ہیں، ” عوام سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی کے صورت میں 1122 پر کال کریں اور ریسکیو خدمت حاصل کریں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button