خیبر پختونخوا

لوئر دیر، امن لشکر پر بم حملہ، گاڑی تباہ، تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ

لوئر دیر میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے لشکر کو ریموٹ کنٹرول دھماکہ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ جبکہ گاڑی میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

جمعرات کی صبح لوئر دیر کے علاقے میدان برجوگوٹ میں کمانڈر امن لشکر و صوبائی صدر درانی قومی اتحاد ملک خان بادشاہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس سے گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ علاقہ مکینوں اور مسافروں کی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

تاہم ٹی ای این ذرائع کے مطابق دھماکے میں حاجی خان بادشاہ اور ان کے بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق درانی قوم کے مرکزی صدرحاجی خان با دشاہ کی گاڑی کو برجو گٹ میدان میں اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیاجب وہ جندول سے میدان کو ایک جرگہ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button