سیاست

پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی انٹری، ‘غلط پروپیگنڈا کرنے والے خلاف کارروائی کروں گا’

عثمان دانش

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئین وقانون کے اندر اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں گفتگو کے دوران سابق سپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ عدالتوں میں پیش ہونا ہمارا قانونی حق ہے جبکہ ہم اس وقت اپنے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور عدالتوں سے انصاف توقع رکھتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے ان کے خلاف گاڑیوں کی انکوائری شروع کی ہے، میرے پاس جو گاڑیاں ہیں ان میں  سے کچھ میں نے 12، 13 سال جبکہ کچھ 5، 6 سال پہلے خریدی ہے، محکمہ ایکسائز کا شکریہ جنہوں نے گاڑیاں چیک کرنے کے بعد واپس کر دی جبکہ جن لوگوں کے میرے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہا ہوں اور وکلاء سے مشاورت کے بعد ان لوگوں کے خلاف کارروائی کروں گا۔

کیا پاکستان تحریک انصاف کو ختم کیا جا رہا ہے؟ کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ کسی خواہش ہوسکتی ہے لیکن سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس طرح کسی پارٹی کو ختم کیا جائے، ہم آئین اور قانون کے اندر رہ کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ آزادی کے ساتھ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں۔

پاکستاں تحریک انصاف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سابق سپیکر نے بتایا کہ ہر کسی کو آئینی رول کے اندر رہ کر کام کرنا چاہے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اس وقت پی ڈی ایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت منظر سے غائب ہوگئی تھی جن میں سابق سپیکر اسد قیصر بھی شامل تھے۔

انہوں نے آج پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے تاکہ وہ عدالتوں کا سامنا کرسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button