سیاست

پاکستان نے افغان مسافروں کو ملک جانے کی اجازت دے دی

حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان طورخم بارڈر میں پھنسے افغان مسافروں کو آج سے عید تک تذکرہ پر اپنے ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اسستنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے تاسر عرفات نے ٹی این این کو بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے سیکنڑوں افغان مسافر طورخم بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر ویزہ اور پاسپورٹ نہیں رکھتے اور وہ چاہتے ہیں کہ تذکرہ پر افغانستان چلے جائے۔

ان کے مطابق ان مسافروں میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو یہاں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے، علاج کرانے یا غمی خوشی کے سلسلے میں پاکستان آتے ہیں اور اب واپسی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان مسافروں نے پاک افغان بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں عید کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت تذکرہ پر افغانستان چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ عید کے لئے گھر جاسکیں۔

دوسری جانب افغان شہریوں نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ بارڈر پر ان کے ساتھ نرمی کیا جائے کیونکہ ان کا زیادہ دورامدار اور آمد ورفت اسی راستے سے ہوتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button