جرائم

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ اور حملہ، تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دو حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی بلاسٹ ہوا ہے جس میں ایک جوان جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ تحصیل میرعلی نورک میں پیش آیا ہے جہاں فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں
میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور ہلاک اور زخمی ہوئے۔

حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button