تعلیم

بیٹی کو تعلیم دو، شمالی وزیرستان میں سکول پر حملے کے خلاف احتجاج

 

شمالی وزیرستان میں نجی گرلز سکول پر شرپسند حملے کے خلاف مختلف سکولوں کی طالبات نے شیواہ میں احتجاج کیا۔

جمعے کے روز احتجاج میں کثیر تعداد میں بچیوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ بچیوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بیٹی کو تعلیم دو، فیمل ایجوکیشن کے فروغ اور گرلز سکولوں کو تحفظ دینے کے نعرے درج تھے۔

یاد رہے دو دن قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے پرائیویٹ سکول کو بم سے اڑا دیا تھا۔

سکول کے چوکیدار کے مطابق واقعے میں سکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ چوکیدار نے بتایا کہ انکو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑا گیا۔ واضح رہے مذکورہ سکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ سکول تھا۔

گزشتہ سال بھی شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے دو سکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button