قومی

ملک میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

 

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید67 اموات اور 2 ہزار 482 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.80 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار 611 ہے اور 8 لاکھ 34ہزار 566 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 925 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار988، خیبرپختونخوا 4ہزار25، اسلام آباد 753، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 536 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار927،خیبرپختونخوا ایک لاکھ31 ہزار411، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ 3 لاکھ 14ہزار158، بلوچستان 24 ہزار908، آزاد کشمیر19 ہزار60 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button