بین الاقوامیخیبر پختونخوا

ملالہ نے غزہ کے بچوں کی امداد کیلیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کردیے

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرہ بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے یہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی جو کہ غزہ میں بچوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔

یہ رقم غزہ میں حالیہ اسرائیلی بمباری سے تباہ اسکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

ایک ٹوئٹ میں ملالہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ رہنے اور  اپنے گھروں میں محفوظ محسوس کرنے سمیت تعلیم یافتہ ہونے اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ  مجھے فلسطینی بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔

خیال رہے غزہ پر حملوں کے نتیجے میں 66 بچے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 50 سے زیادہ اسکول بھی تباہ ہوئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button