خیبر پختونخوا

رشکئی صنعتی زون کا افتتاح آج کیا جائے گا

 

وزیراعظم عمران خان آج رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے جو سی پیک کا حصہ ہے۔

سی پیک کےتحت پاکستان کا پہلا رشکئی صنعتی زون نوشہرہ میں کام تیزی سے جاری ہے ، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے ، افتتاحی تقریب کیلئےانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان، گورنر،وزیراعلیٰ کے پی اور چینی حکام و صنعت کار شرکت کریں گے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ ان کے مطابق رشکئی صنعتی زون سے بل واسطہ اور بلاواسطہ ڈھائی لاکھ سے زائد ملازمتیں نوجوانوں کو ملے گی۔

کامران بنگش نے بتایا کہ رشکئی صنعتی میں سرمایہ کاری کے لیے امپورٹ کی حامل اور مقامی خام مال استعمال کرنے والی صنعتوں کو ترجیحی دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے رشکئی صنعتی زون 1 ہزار کنال سے زیادہ اراضی پر مشتمل ہے۔

یاد رہے مارچ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت رشکئی اقتصادی زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ دو ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کیلئےدرخواستیں دی ہیں، رشکئی زون میں کیمپ آفس قائم کیا جا چکا ہے، صنعتی یونٹ نے زون کے اندر اپنا تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے.

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button