خیبر پختونخواقومی

30 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

وفاقی حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

تیس سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج کر خود کو کورونا کے خلاف ویکسین کے لئے رجسٹر کرسکتے ہیں

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) صحت رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔

پاکستان میں لوگ ویکسین لگانے سے کیوں کتراتے ہیں؟

صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔

1166 پر شناختی کارڈ نمبر مسیج کرنے کے بعد اہل افراد کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان کی رجسٹریشن ہوگئی ہے جبکہ ویکسین کے سنٹر اور تاریخ کے حوالے سے ان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ پاکستان میں سرکاری ویکسینیشن کے پروگرام کے آغاز میں صرف 60 برس سے بڑی عمر کے افراد کو چینی ساختہ سائنو فارم اور 70 برس سے بڑی عمر کے افراد کو کانسینو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ 21 اپریل 2021 سے 50 سے 59 افراد کے لیے بھی ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔

اپریل کے آخری ہفتے سے 40 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن بھی کھول دی گئی ہے جن کے لئے ویکسینیشن کا آغاز تین مئی سے کیا گیا تھا۔

نیشنل کمانڈ اپریشن سنٹر کے مطابق اب چالیس سال سے زائد کے افراد رجسٹریشن کے بغیر بھی کسی بھی ویکسینیشن سنٹر پر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

پاکستان میں اب تک تقریبا 38 افراد کو کورونا کے خلاف ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button