خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کی آئرن لیڈی انتقال کر گئیں

خیبرپختونخوا کی سینئیر خاتون سیاستدان اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم بانی رہنما عبدالولی خان کی بیوہ بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئی۔

خاندانی زرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی عرصہ دراز سے شوگر اور عارضہ قلب کی مریضہ تھی اور آج صبح انتقال کرگئی۔ ان کی نماز جنازہ آج شام چھ بجے چارسدہ، ولی باغ میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی والدہ جبکہ سابقہ وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کی پھوپھی تھی۔

بیگم نسیم ولی تین بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی تھی جبکہ انہیں آئرن لیڈیا کا خطاب دیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button