قومی

کورونا، مثبت کیسز کی شرح 9.4 ہو گئی، مزید 42 مریض جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت آ گئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد چل بسے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 876 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح نو اعشاریہ چار فیصد تک جا پہنچی۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار 188 ہو گئی جبکہ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 760 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق

بونیر میں زیرتربیت باجوڑ پولیس کے 12 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40 ہزار 946 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، سندھ میں اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 796، پنجاب میں 1 لاکھ 95 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 78 ہزار 653، بلوچستان میں 19 ہزار 306، اسلام آباد میں 50 ہزار 843، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 483 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button