قومی

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا کی ویکسین لگوائی تھی اور اس موقع پر انہوں نے قوم سے احتیاط کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز 23 مارچ کو بند رہیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام اتوار اور تعطیل کے دن ویکسی نیشن سینٹرز پر آنے کی زحمت نہ کریں۔

این سی او سی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام ویکسی نیشن سینٹرز اتوار اور قومی تعطیلات پر بند رہیں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button