قومی

قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین کورونا میں مبتلا، تعداد 30 سے تجاوز کر گئی

 تین روز کے دوران قومی اسمبلی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ادارہ صحت نے رپورٹ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کورونا کاشکار ہوئے: فواد چوہدری

اراکین قومی اسمبلی میں کس کا کورونا ٹسٹ مثبت کس کا منفی آیا ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تین دنوں میں 30 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ چند روز قبل انتقال کرنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button