جرائم

نوشہرہ اور کرک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزمان گرفتار

 

نوشہرہ میں کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ نظامپور پولیس کے مطابق دس سالہ بچے کو ملزم حضرت عمر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر آرہا تھا ملزم مجھے قریبی گراونڈ زبردستی لے گیا اور میرے ساتھ بدفعلی کے بعد ویڈیو بنائی۔

متاثرہ بچے کے مطابق ملزم نے مجھے ڈرایا کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرونگا جس پر تھانہ نظام پور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔ چند دنوں کی محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کر لی گئی۔ملزم حضرت علی ولد اسرار سکنہ جبئ نظام پور کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل منتقل کردیا۔

دوسری جانب کرک میں بھی کمسن بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھانہ خرم کے علاقے ڈگر نری خونی خیل کے مقامی شخص محمد اسحاق نے تھانہ خرم میں اپنے پوتے کیساتھ جنسی زیادتی کرنے پر ملزم سلیمان ولد زاہد سکنہ خونی خیل ڈگر نری کیخلاف رپورٹ کی۔

وقوعہ کی انفارمیشن ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک وقاص خان نے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کرکے ایس ایچ او تھانہ خرم کو فوری طور پر وقوعہ کا مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی بانڈہ زمان خان کے زیر قیادت تھانہ خرم کے ایس ایچ او محبت علی نے اے ایس آئی شریف خان اور دیگر نفری کے ہمراہ چھاپے کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم سلیمان خان ولد زاہد خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ بچے کو ضروری کاروائی کی غرض سے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک وقاص خان متاثرہ بچے کی عیادت کیلئے کے ڈی اے ہسپتال کا دورہ کرکے متاثرہ بچے کے ورثاء کیساتھ ملے اور بچے کا احوال دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے متاثرہ بچے کے ورثاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انصاف کی فراہمی کیلئے متاثرہ بچے کے خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button