قومی

”ملک کے 49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے”

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے 49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 4 اضلاع متاثر ہوئے، بلوچستان میں خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، کیچ، پنجگور، خاران، وشوک، کوئٹہ، کے علاوہ دیگر اضلاع بھی متاثر ہوئے، کے پی میں لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع متاثر ہوئے، پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں ٹڈی دل موجود ہے، سندھ میں سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد اور مٹیاری میں ٹڈی دل کے حملے کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، 1125 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 89 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 4200 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 2800 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 800 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی، سندھ میں گذشتہ روز 500 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا، اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 12 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button