قومی

کمیٹی کا اجلاس جاری، فواد چوہدری کا کل پاکستان میں عیدالفطر کا اعلان

ایک طرف کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تو دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کل پاکستان میں عیدالفطر کا اعلان کر دیا تاہم وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیشہ چاند کا تنازعہ رہتا ہے تاہم اب سائنسی ترقی سے چاند دیکھنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، مذہبی تہواروں کو تنازع کے بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیے، 1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی تھی، امید تھی مسئلہ حل ہو گا مگر رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا جب کہ چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے جب کہ 22مئی کی رات 10 بجکر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر 14 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی جبکہ پشاور میں آج بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے، کہتے ہیں عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے دوربین سے نہیں تاہم عینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔

مزید پڑھیں:

مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان 

چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر اتوار کو ہو گی۔ پوپلزئی

شمالی وزیرستان میں آج، سعودی عردب میں کل عید منائی جائے گی

”سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں”

دوسری جانب وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے مطابق عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی، شریعت، دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہے مگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button