فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

باڑہ، ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، اک لڑکی شدید زخمی

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ہواٸی فاٸرنگ کی ضد میں آ کر ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرے واقعہ میں ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔

ذراٸع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر ارجلی ندی میں 16 سالہ عابد آفریدی ولد سید احمد چاند رات پر ہواٸی فاٸرنگ سے شدید زخمی ہوا، طبی امداد کیلٸے جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیس پشاور منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

درایں اثناء باڑہ شلوبر ہی کے علاقے فقیر ڈھنڈ میں مینا باز نامی شخص کی 15 سالہ بیٹی ہواٸی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوٸی جسے زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیس ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی باڑہ ہی کے علاقے بر قمبرخیل میں ہواٸی فاٸرنگ سے 17 سالہ طارق والد نورخان جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اسی طرح کے واقعے میں ایک ہلاکت نوشہرہ میں  بھی ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button