خیبر پختونخواعوام کی آوازقومیماحولیات

کے پی، بالائی علاقوں میں گرمی کی ستائی عوام کے لئے خوشخبری۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے ہفتے کے روز تک کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق کمزور مغربی ہواؤیں منگل کی شام کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جو اگلے تین دنوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں  ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دی جائے۔

کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

رواں ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کے لئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں، اور تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کرے اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دے سکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button