جرائمخیبر پختونخوا

پولیو ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق

پشاور ميں پولیو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے جانبحق کر دیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل شاہ نواز ، جو کہ گھر آیا تھا اور صبح موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ راستے میں سلمان خیل نہر غارہ پر فائرنگ کا نشانہ بنے۔

پولیس کانسٹبل کی تھانہ متنی کی حدود سرہ خاورہ کیمپ میں پولیو ڈیوٹی لگی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے خالی خول برآمد کرکے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہو گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کانسٹیبل کا مخالفین نور احمد وغیرہ کیساتھ سابقہ دشمنی بھی چلی آ رہی ہے جس کی  وجہ سے آج صبح بھی جھگڑا ہوا تھا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر مخالفین نے فائرنگ کی ہو لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کے مطابق واقعہ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت اور بلوچستان کے علاقے چمن میں بھی پولیو ٹیم اور اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملے کئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button