جرائمخیبر پختونخوا

لکی مروت میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

لکی مروت تھانہ ورگاڑی سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار  بصتر علی نمبر 168 زخمی۔ جبکہ پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور دہشت گرد بھی موقعہ پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کئے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہیں۔

پولیس نے زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ او کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد کی لاش کو پوسٹ ماٹم کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو مہم کے دوران لیویز فورس پر چمن احتجاجی دھرنے کا حملہ جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمیوں گئے۔ دونوں ایلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پولیو مہم بند کر دی گئی ہے۔ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے چمن فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button