خیبر پختونخوا

کورونا ایک پھر سر اٹھانے لگا، پشاور میں لاک ڈاون کا سلسلہ دوبارہ بحال

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں آج سے شہر کے مختلف علاقوں سے لاک ڈاون کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ حیات آباد فیز فور کے سیکٹر پی ٹو کے سٹریٹ ٹو، حیات آباد کے فیز سیون کے سیکٹر ای سیکس کے سٹریٹ نمبر دس، کاکشال، مسلم آباد کی گلی نمبر پانچ اور شامی روڈ کی گلی نمبر چار میں آج شام چھ  بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

کورونا سے 38 افراد جاں بحق، 1714 نئے کیسز رپورٹ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ لاک ڈاون کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں / چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اس سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ آ رہا ہے۔ گزشتہ روز صرف ایک دن میں کورونا سے 38 افراد جاں بحق اور 1714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے،

این سی او سی کے مطابق ایک روز میں ایک ہزار 714 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 166 اموات ہوئیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب ایک لاکھ 75 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا 73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 45 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 464 ہو گئی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button